6

ڈاک کی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات مزید تیز

حجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار )پوسٹ ماسٹر جنرل سنٹرل پنجاب ارم طارق کی طرف سے ڈاک کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے سخت اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے ڈاک کی ترسیل و تقسیم سے متعلق مسائل کے حل کے لیے عوام سے براہِ راست فونک رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں شہریوں کی شکایات فوری طور پر حل کی جا رہی ہیں۔ اس اقدام سے پاکستان پوسٹ نہ صرف عوام کا بااعتماد ادارہ بن چکا ہے بلکہ ترسیل کے اعتبار سے ملک میں تمام پرائیویٹ کورئیرز سے تیز اور سستا ذریعہ ثابت ہوا ہے۔ ملک بھر میں مناسب نرخوں پر دوسرے دن ڈاک کی فراہمی کو یقینی بنانے پر صارفین نے پوسٹ ماسٹر جنرل ارم طارق کی کاوشوں کو بھرپور سراہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جو ڈاک وہ پہلے پرائیویٹ کورئیرز کے ذریعے پانچ سو روپے یا اس سے زائد میں جمع کرواتے تھے، وہی ڈاک اب پاکستان پوسٹ کے ذریعے صرف ساٹھ روپے میں دوسرے دن مطلوبہ پتے پر پہنچ جاتی ہے۔ پاکستان پوسٹ نے اپنے نظام میں شفافیت، ایمانداری اور تیزی کو فروغ دیکر عوام کا اعتماد جیت لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں