ڈویژن بھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں کمشنر فیصل آباد ڈویژن مریم خان کی ہدایات پر ڈویژن بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن زوروشور سے جاری ہے۔چاروں اضلاع میں ڈویژنل وضلعی انتظامیہ،میونسپل کارپوریشن ومیونسپل کمیٹیزکی طرف سے تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ ضلع فیصل آباد میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی سربراہی میں چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن سید علی عباس بخاری اور ان کی ٹیم نے گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں،منصور آباد،ڈی ٹائپ،کوکیانوالہ ودیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ضلع جھنگ میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون کے ساتھ ساتھ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تجاوزات کے خلاف بھرپور اپریشن اورضلع چنیوٹ کے بازاروں اورتحصیل لالیاں میں تجاوزات کا صفایا کرایا گیا۔کمشنر نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف اپریشن بلاتعطل جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں