ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر سرکاری اسپتالوں کی نگرانی جاری ہے، ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھونے ڈی ایچ کیو ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا۔انہوں نے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ایم ایس ڈاکٹر شباب عالم نے ڈپٹی کمشنر کو اسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی اور او پی ڈی کا معائنہ کیا اور مریضوں سے سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر ٹراما سینٹر کا بھی دورہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں