ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کا دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہری سہولیات کی بہتری اور تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر میلہ نے سٹی پارک ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر 7 کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سٹی پارک ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پارک میں نئی گھاس بچھانے، پھولدار پودے لگانے، واکنگ ٹریک کی بہتری اور بچوں کیلئے جھولوں کی تنصیب کے کام کا معائنہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پارک کی بحالی کے کاموں کو جلد اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر 7 کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکول کے تعلیمی ماحول، صفائی ستھرائی اور بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سکول انتظامیہ کی جانب سے سکول کے انتظامی اور تعلیمی امور کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بہتر ماحول اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے جبکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور بہتر عوامی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں