8

کاروباری تنازعات پر چالاک افراد کا5شہریوں کیساتھ ڈیڑھ کروڑ فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک افراد کا 5شہریوں کیساتھ ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ’ منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ تفصیل کے مطابق فیکٹری ایریا کے عدیل شبیر نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم عامر شہزاد نے 37لاکھ کا مال ہڑپ کر لیا، اویس نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم اشفاق نے کاروبار کیلئے 22لاکھ’ ڈجکوٹ روڈ کے خالد محمود سے ملزم اشفاق نے 21لاکھ’ جڑانوالہ کے لیاقت علی کا کہنا ہے کہ ملزم وسیم اکرم نے 20لاکھ اور کھرڑیانوالہ کے علاقہ 75 رب کے طارق جا وید کو ملزم عطاء اﷲ نے 27لاکھ کی رقم لیکر رفوچکر ہو گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں