کامیاب زندگی کیلئے محنت ،دیانتداری ،نظم و ضبط بنیادی اصول ہیں،کمشنر جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ کیا اورامریکن سنٹر لنکن کارنر میں فرینڈز آف کارنرز سے خطاب کیا۔کمشنرنے اپنی گفتگو میں نوجوانوں کی اخلاقی و سماجی تربیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب زندگی کے لئے محنت،دیانت داری اور نظم و ضبط بنیادی اصول ہیں۔انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کردار سازی اور معاشرتی ذمہ داریوں کو بھی مقدم رکھیں۔کمشنر نے لنکن کارنر میں موجود جدید سہولیات،سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ جدید کمپیوٹرز اور ڈیجیٹل لائبریری ڈیٹا بیس سہولیات کو سراہا۔کمشنر نے نئی نسل کو جدت،کتب بینی اور نظم و ضبط اپنانے کی تلقین کی۔طلبا نے کمشنر فیصل آباد کو اپنے بنائے گئے روبوٹ ماڈلزو دیگر ایجادات بھی دکھائیں۔کمشنر نے طلبا کی جدید ٹیکنالوجی میں دلچسپی کو سراہا اور جلد ٹیک نمائش منعقد کرنے کا اعلان کیا۔لنکن ان کارنر جیسی جدید لائبریری میں مطالعہ طلبا کو علم اور لائف سکلز سکھانے کا ذریعہ ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رفِ اعظم نے کمشنر کو شعبہ ماحولیات کی جانب سے گرین انرجی اور پائیدار ترقی کے حوالے سے جاری تحقیقی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی جدید تقاضوں کے مطابق ماحول دوست پالیسیوں کے فروغ اور قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ملاقات کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ انتظامیہ اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد مشترکہ کاوشوں کے ذریعے پائیدار اور ماحول دوست پالیسیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔اس سلسلے میں شہر کے ویسٹ مینجمنٹ نظام سے استفادہ کرنے اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں