67

کتاب”زبان یارمن ترکی”کی تقریب رونمائی

فیصل آباد(پ ر)مایہ ناز طبی ماہر ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی کتاب “زبان یار من ترکی” کی تقریب رونمائی کی تقریب فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے آڈٹیوریم میں منعقد ہوئی. یہ ترکی پر ایک تحقیقی اور تاریخی سفرنامہ ہے جو تین سال میں مکمل ہوا. کتاب میں عثمانی ترکوں کے دور حکومت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا.اس کتاب کی اشاعت کا اہتمام ایشیا پیسفیک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی ڈاکٹر حسن خلیل نے کیا. تقریب میں شرکاء کو کتاب کی اہمیت سے آگاہ کیا اور آسٹریلیا میں بسنے والے پاکستانیوں کے بارے میں آگاہ کیا. انہوں نے بتایا کہ سمندر پار پاکستانی، پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں.اس تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری نے کی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے بہت سے معززین نے شرکت کی۔وائس چانسلر نے ترکی اور پاکستان کے دیرینہ سماجی، سیاسی ثقافتی تعلقات پر روشنی ڈالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں