97

کریکٹر سرٹیفکیٹ کی سہولت تھانوں میں بھی مہیا کرنے کا اعلان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد محمد علی ضیا ء کی جانب سے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری ،کریکٹر سرٹیفکیٹ کی سہولت تھانوں میں بھی مہیا کرنے کا اعلان ،سی پی او محمد علی ضیا ء نے فیصلوں پر ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کی ،میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز، ٹائون ایس پیز، ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز،برانچ انچارجز کی شرکت پتنگ بازوں ،پتنگ فروشوں اور ہوائی فائر نگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ پر ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز سے باز پرس ہو گی،سپیشل انی شیٹو پولیس اسٹیشنز کی ایس اوپیز پرمن و عن عمل کیا جائے، تھانہ جات کی سطح پر کریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجرا کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں