14

کمزور طبقہ کے حقوق کا تحفظ ترجیح ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر صدارت ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی (ڈی آر سی) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقار اکبر چیمہ، اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف موویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کے تحت قبضہ، ملکیت اور ریکارڈ سے متعلق موصول ہونے والے 9 کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر فریقین کے موقف سنے گئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران نے ہر کیس سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ رپورٹس کمیٹی کے سامنے پیش کیں۔کمیٹی نے متعدد کیسز میں حقداران کو فوری قبضہ دلوانے کی ہدایات جاری کیں اور اس بات پر زور دیا کہ ڈی آر سی کے فیصلوں پر سو فیصد عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کہا کہ مظلوم اور کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلع میں تمام زمینی تنازعات کو مکمل میرٹ پر نمٹایا جا رہا ہے اور ناجائز قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں