کمشنر ساہیوال کی جاری تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کرنیکی ہدایت

ساہیوال(بیوروچیف)کمشنر ساہیوال ڈویژ ن شعیب اقبال سید نے ہائی سٹریٹ پر سٹریٹ لائٹس اور ٹف ٹائل لگانے اور لینڈ سکیپنگ کرنے کے جاری کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ ہائی سٹریٹ کو شہر کی سب سے زیادہ خوبصورت سڑک بنایا جائے، کمشنر ساہیوال۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، سی ای او ساہیوال ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افتخار احمد، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد،اے سی جنرل رائے فیصل عمران، سٹی مینجر پسپ اسجد خان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔انہوں نے تجاوزات کے خلاف جاری کام کو پوری طاقت سے جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہر میں رہائش یا کاروبار کے لئے خطرناک عمارتوں کے مالکان کو انہیں خالی کرنے کے نوٹس بھی دیے جائیں ۔ اجلاس میں چیف آفیسر شیخ اشفاق احمد نے بتایا کہ ساہیوال شہر میں 670 ریڑھیاں رجسٹرڈ کی گئی ہیں جنہیں کاروبار کے لئے متبادل جگہ فراہم کی جائیگی اورتجاوزات کے خلاف مہم کے اختتام پر شہر کے تمام بازاروں میں ریڑھیوں کا داخلہ بھی ممنوع قرار دیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں