5

کمشنر کی ”میرا سوہنا فیصل آباد ”کے تھیم ایونٹس کیلئے تیاریاں تیز کرنیکی ہدایت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیرانور نے میرا سوہنا فیصل آبادکے تھیم پر ایونٹس کے انعقاد کیلئے تیاریوں کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ کھلے مقامات پر زیادہ سے زیادہ ایونٹس کو پلان کریں جس میں فیصل آبادیوں کی بھرپور شرکت کے لئے اقداما ت ہونے چاہیں۔ انہوں نے سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو تفریح کے ساتھ ساتھ فیصل آباد کی ثقافت کو پروان چڑھانا مقصود ہے اس ضمن میں مینجمنٹ کمیٹیز اپنی ذمہ داریاں کماحقہ پوری کریں۔انہوں نے کمیٹیز کی طرف سے ترتیب دیئے گئے پلان کا بھی جائزہ لیااور موقع پر ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں