کپڑے لینے جانے والے دوبھائیوں کوٹرالر نے کچل دیا

کراچی (بیوروچیف) کراچی میں کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب ایک دلخراش ٹریفک حادثے میں تابش اور عاطف نامی دو بھائی جاں بحق ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں بھائی درزی سے کپڑے لینے جا رہے تھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دو ٹرالروں نے ایک دوسرے کے ساتھ ریس لگائی اور حادثاتی طور پر دونوں بھائیوں کو روند دیا۔ پولیس نے دونوں ٹرالروں کے ڈرائیوروں کو موقع پر گرفتار کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں