9

کے پی حکومت کی NFCایوارڈ کی تیاری مکمل

پشاور(بیوروچیف) پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے اعداد و شمار اکٹھے کرتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ کے لیے تیاری مکمل کرلی۔سرکاری دستاویز کے مطابق وفاق کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع کے لئے مختص فنڈز کے اعداد و شمار جمع کر لیے گئے، خیبرپختونخوا حکومت کو اے آئی پی اور اے ڈی پی کے لیے گزشتہ چند سالوں کے دوران 557ارب رو پے کم ملے ہیں۔دستاویزا میں بتایا گیا کہ اے آئی پی میں 531اور اے ڈی پی میں 26ارب روپے کم ملے، اے آئی پی کیلئے گزشتہ 7 سالوں کے دوران 700 ارب روپے جاری کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔صوبائی حکومت کی دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا کہ وعدے کے مطابق گزشتہ 7 سالوں کے دوران جاری ہونے والے 700 ارب روپے کا صرف 24 فیصد ہی جاری ہوسکا ہے،وفاقی حکومت نے 700ارب روپے جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا جس میں صرف 215 ارب روپے مختص کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں