گارڈ کو قتل کرنے والا ساتھیوں سمیت گرفتار

گوجرہ(نامہ نگار)سٹی پولیس گوجرہ نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فارمیسی کے گارڈ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے خطرناک زبیر ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتارکر لیا ڈاکوؤں نے چک نمبر154 گ ب ڈھوٹیاں کے منظورالحق کی مونگی روڈ گوجرہ پر واقع فارمیسی کے گارڈ سندھ کے رہائشی ساٹھ سالہ امام بخش کو مزاحمت پر اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جب وہ فارمیسی کے باہر حسبِ معمول اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا۔ ڈاکو فرارہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ پولیس زیرِ حراست خطرناک ڈکیت گینگ کے کوائف صیغہ راز میں رکھے ہوئے مصروفِ تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں