10

گندم آگاؤ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن “خوشحال کسان، خوشحال پنجاب” کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گندم اگاو مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کمیٹی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ زراعت، لائیو اسٹاک، جنگلات، آبپاشی اور انجمن کاشتکاراں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر نوشیر علی خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کا مجموعی ہدف 3 لاکھ 25 ہزار ایکڑ ہے، جس میں سے 91 فیصد رقبے یعنی 2 لاکھ 96 ہزار 377 ایکڑ پر گندم کی کاشت مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دیہات اور تحصیل کی سطح پر آگاہی سیمینارز، کسان میٹنگز اور تربیتی سیشنز جاری ہیں تاکہ فصل کی بہتر نگہداشت، جدید کاشتکاری طریقوں اور فی ایکڑ پیداوار بڑھانے سے متعلق رہنمائی فراہم کی جا سکے۔مزید بتایا گیا کہ وزیراعلی پنجاب کے کسان کارڈ کے تحت 16,921 کاشتکار بلا سود قرض سے فائدہ اٹھا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں