10

گنے کی ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز لگانے کی ہدایت

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے عمر علی نے گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجرا کی چیکنگ کے سلسلے میں وکس سٹیشن کا دورہ کیا۔ گاڑیوں کی چیکنگ کے طریقہ کار کو چیک کیا اور VICS کے منیجر کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ سموگ سیزن کے حوالے سے گاڑیوں کا دھواں چیک کرنے کی خصوصی ہدایت کی۔دریں اثنا انہوں نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر خرم شہزاد کے ہمراہ گنے کی ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز اور چائنا لائٹس چسپاں کرنے کے حوالے سے سفینہ شوگر مل لالیاں کا دورہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں