6

گوجرہ میں سالانہ نعتیہ مشاعرہ منعقد

گوجرہ (نامہ نگار) نجی کالج میں بزم وفاے قلم رجسٹرڈ کے اشتراک سے چوتھا سالانہ نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا۔ صدارت اسد خان اسد ٹوبہ نے کی۔ مہمان خصوصی عاطر الفیحانی ایڈووکیٹ اور بشیر ربانی پرنسپل سپیشل ایجوکیشن کمالیہ تھے۔ مہمان اعزاز پروفیسر محمد ندیم گورنمنٹ کالج گوجرا اور ڈاکٹر عدنان عاصی ٹوبہ تھے۔ پروگرام ادبی تقریبات پروفیسر محمد ادریس تھے۔ پروگرام آرگنائزر پروفیسر غضنفر علی ڈاںریکٹر و پرنسپل تھے ـ تلاوت قرآن مجید سال اوّل کے طالب علم حافظ محمد ورک نے کی۔ نعت رسول مقبول حافظ اذان نے پڑھی۔ جب کہ نظامت کے فرائض سال اوّل کے ہونہار طالب علم منیب الرحمان نے ادا کیے۔ کالج اور یونی ورسٹی کے طلبہ و طالبات نعتیہ مشاعرہ سے خوب لطف اندوز ہوے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں