6

گوجرہ میں غیر قانونی رکشہ سٹینڈ قائم،ٹریفک کی روانی متاثر

گوجرہ ( نامہ نگار ) ٹریفک پو لیس ہیلمٹ چالا نو ں میں مصروف رکشہ ڈرائیو رو ں نے شہر میں اودھم مچا دیا ٹریفک کی روانی متا ثر تفصیلا ت کے مطابق حکومتی ہدایا ت پر ٹریفک پولیس و پنجا ب پولیس موٹر سا ئیکل سوارو ں کو ہیلمٹ کے جرما نے میں مصروف ہو گئی جس کے باعث انکی توجہ ٹریفک اور دیگر جرا ئم پر ہٹ گئی رکشہ ڈرائیو رو ں نے شہر کے بازارو ں میں غیر قا نو نی اسٹینڈ قا ئم کرکے ٹریفک کی روا نی کو شدید متاثر کیا رکشہ ڈرائیورو ں سے توجہ ہٹنے سے شہریو ں کے ناک میں دم کردیا بازارو ں ، قا ئد اعظم روڈ ، نیشنل بنک رو ڈ ، ریلوے روڈ ، مشن روڈ و دیگر بازارو ں میں رکشے کھڑے کرکے لوگو ں کا پیدل چلنا بھی محا ل کر دیا دوسری طرف پنجا ب پولیس کو بھی ہیلمٹ جرما نو ں پر لگا دیا گیا جس کے نتیجہ میں دیگر امور بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے ہیں ، شہریو ں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس اور پنجا ب پولیس کو دیگر امور پر بھی نظر رکھنے کے احکا مات جا ری کئے جا ئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں