4

گوجرہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں،شہری عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ کے شہری مختلف وارداتوں میں کنگال ۔پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ۔عوامی حلقوں نے پولیس کے اعلی حکام سے تحفظ فراہم کر نے کا مطالبہ کر دیا۔معلوم ہواہے کہ گلشن محمود کالونی کا حسن علی ریلوے لائن کے قریب جا رہاتھاکہ اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے جھپٹا مار کر 75ہزارروپے مالیتی موبائل چھین لیا۔چک نمبر297ج ب کے محمد ارشد کی موٹر سائیکل نمبر8911کوٹ عبد ی خاں کلینک کے باہر سے چوری ہوئی ۔مجاہد پارک گوجرہ کاآصف منظورمین بازارمیں شاپنگ کیلئے آیا یواتھاکہ اس کی جیب سے نامعلوم چور نے 35ہزارروپے مالیتی موبائل ۔چک نمبر299ج ب کے محمد شعیب کے ڈیرہ سے 2بکریاں،40کبوتر وغیرہ کل مالیت4لاکھ روپے ۔چک نمبر155گ ب کامحمد دانش سبزی منڈی گوجرہ آیا ہواتھاکہ جس کی جیب سے نامعلوم چور نے 22ہزارروپے مالیتی موبائل۔مغل پورہ کے محمدثاقب کے گھر میں داخل ہو کر چوروں نے 1لاکھ35ہزارروپے مالیت کا مختلف سامان ۔چک نمبر416ج ب کے محمدعامر کے بھٹہ خشت کے کمرے کی الماری سے چوروں نے ساڑھے تین لاکھ روپے چوری کر لئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی وصدر پولیس گوجرہ نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں