68

گیند کارمیں لگنے پر با اثر کار سوار کا 3 سالہ بچے پر ظالمانہ تشدد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی ٹائپ کالونی میں بااثر کار سوار ظالم نوجوان کا گیند کار کو لگنے کا بہانہ بنا پر 3سالہ کم سن بچے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالہ، سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے باوجود پولیس نے نہ تو مقدمہ درج کیا اور نہ ہی ملزم کو پکڑ سکی۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈی ٹائپ کالونی میں محنت کش کا 3سالہ بیٹا ابرہیم اپنے ہم عمر بچوں کے ہمراہ گلی میں کرکٹ کھیل رہا تھا کہ اچانک گلی سے گزرنے والے بااثر ملزم رضوان کار میں گزر رہا تھا کہ کرکٹ کھیلتے بچوں کی گیند گاڑی کو جا لگی، جس پر ملزم رضوان سیخ پا ہو گیا اور 3سالہ بچے ابراہیم کو پکڑ کر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، زمین پر پٹخنے سے بچے کا دانٹ بھی ٹوٹ گیا اور چہرے پر بھی چوٹیں آئیں تو بچے کی رونے کی آواز سن کر محلے دار جمع ہوئے تو ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ بعدازاں مضروب بچے کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا، ملزم رضوان کی طرف سے بچے کو تشدد کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل ہونے کے باوجود تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے نہ تو ملزم کو گرفتار کیا اور نہ ہی اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، اہل علاقہ نے سی پی او کییپٹن (ر) محمد علی ضیاء سے مطالبہ کیا ہے کہ معصوم بچے پر ظالمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ظالم ملزم رضوان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں