1

ہسپتالوں میں پیدا ہونیوالے بچوں کا اندراج نادرا سے کروانے کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) محکمہ بلدیات نے ہسپتالوں میں پیدا ہونیوالے بچوں کا اندراج نادرا سے کروانے کافیصلہ کرلیا۔تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں پیدا ہونیوالے بچوں کی اسی دن نادرا سے رجسٹریشن ہو جائے گی۔محکمہ بلدیات نے محکمہ صحت اور نادرا کیساتھ مل کراس حوالے سے پلان تیار کرلیاہے۔ محکمہ بلدیات کے مطابق اس اقدام کے نتیجے میںبچوں کی رجسٹریشن تاخیر کا شکار نہیں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں