41

1ماہ میں فیسکو کے 33کروڑ کے منصوبے مکمل ، 8دیہات کو بجلی فراہم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیسکوشعبہ کنسٹرکشن کی طر ف سے ماہ دسمبر میں ریجن بھر میں 33کروڑ سے زائد کی لاگت سے مختلف منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا گیا۔ ماہ دسمبر میں 20 کروڑ کے لگ بھگ سے108دیہات میں بجلی کی فراہمی عمل میں لائی گئی جبکہ 7کروڑ48لاکھ کی لاگت سے2ایچ ٹی اور6کروڑ25لاکھ کی لاگت سے55ایل ٹی پرپوزلز مکمل کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق فیسکو کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ نے ماہ دسمبرمیں فیصل آباد،جھنگ،سرگودھا اورمیانوالی سرکلز کے آٹھ اضلاع فیصل آباد،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، میانوالی، سرگودھا، بھکر اور خوشاب میں 108نئے دیہات روشن کرنے کے علاوہ55ایل ٹی پروپوزلز اور2فیڈروں کی تکمیل کرلی ہے جن پر33کروڑ73لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایت پر پی ڈی کنسٹرکشن ابراراحمد کی زیر نگرانی ایک کروڑ 3لاکھ کی لاگت سے فیصل آباد میں 10ایل ٹی پروپوزلز، ایک کروڑ72لاکھ کی لاگت سے جھنگ میں 12، ایک کروڑ86لاکھ کی لاگت سے سرگودھا میں 18 جبکہ ایک کروڑ62لاکھ روپے کی لاگت سے میانوالی میں 15ایل ٹی پروپوزلز کو مکمل کیا۔اسی طرح3کروڑ92لاکھ روپے کی لاگت سے فیصل آباد میں 24 نئے دیہات،5کروڑ64لاکھ کی لاگت سے جھنگ میں 31جبکہ 5کروڑ27لاکھ کی لاگت سے سرگودھا میں 27 جبکہ 5کروڑ14لاکھ کی لاگت سے میانوالی میں 26نئے دیہات روشن کئے گئے۔ اسی طرح فیصل آباد میں 4کروڑ 9لاکھ کی لاگت سے ایک ایچ ٹی پروپوزلزاورجھنگ میں 3کروڑ 38لاکھ کی لاگت سے ایک ایچ ٹی پروپوزل مکمل کرلی گئی ہے۔ چیف ایگزیکٹوفیسکو انجنئیرمحمد عامر نے شعبہ کنسٹرکشن کی کارکردگی کوسراہا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ مزید جاری سکیموں کو بھی اسی جذبہ سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں تاکہ ریجن بھر کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں