25

1ماہ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 1865 روپے مہنگا

اسلام آباد (بیوروچیف)اوپن مارکیٹ میں آٹا مہنگے سے مہنگاہونے لگاایک ماہ کے دوران مختلف شہروں میں 20کلو آٹے کا تھیلا 120 روپے سے لیکر 1865روپے تک مہنگا ہوگیا۔سب سے مہنگاآٹا وفاقی دارالحکومت میں فروخت ہورہا ہے جہاں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت3160روپے تک جاپہنچی ہے راولپنڈی میں20کلو آٹے کے تھیلے کے نرخ 3133 روپے ہوگئے ۔لاہور میں 20کلو آٹا 2316روپے میں دستیاب ہے ۔ادارہ شماریات کے مطابق صرف سکھر میں 20کلو آٹے کا تھیلا 60روپے تک سستا ہواہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں