42

10مارچ کومریم نواز کا عظیم الشان استقبال ہوگا

فیصل آباد( پ ر)جنرل سیکر ٹر ی پاکستان مسلم لیگ (ن ) کا ر پوریشن فیصل آباد میاں ضیاء الرحمان نے کہا ہے کہ چیف آرگنا ئز ر پا کستا ن مسلم لیگ (ن )،قائدکی بیٹی مریم نوازشریف کا10مارچ کوفیصل آبادپہنچنے پرعظیم الشان استقبال کیاجائے گا،الفتح گرائونڈمیں منعقدہونے والاتنظیمی کنونشن تاریخ ساز ہوگا۔صدرپنجاب ووفاقی و زیرداخلہ راناثناء اللہ خاں کی ہدایت کے مطا بق تیاری شروع کردی گئیں ہیں ،کارکنوںکی ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں ، ڈ یو ٹیا ں تفویض کررہے ہیں ،اللہ کے فضل سے یہ کنونشن تمام ریکارڈ تو ڑ دیگا۔انہوںنے کہاکہ مریم نو ا ز شر یف کے ملک بھرمیں ہونیوالے تنظیمی کنونشنز کی شاندارکامیابی سے مخالفین کی صفوںمیں ہلچل مچی ہوئی ہے جواس بات کاثبوت ہے کہ مسلم لیگ ن آج بھی ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے ۔انہو ں نے کہاکہ نوازشریف کواقتدارسے نکالنے والے عو ام کی دلوں سے نکالنے میں ناکام ونامرادہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں