فیصل آباد (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سید ریاست شاہ نے اپنے قائد عمران خان سے انکی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملاقات کی اور حلقے کے سیاسی معاملات پر بات چیت کی’ سید ریاست شاہ نے چیئرمین عمران خان کو این اے 108 میں تنظیمی معاملات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ این اے 108 پی ٹی آئی کا مضبوط ناقابل تسخیر قلعہ بن چکا ہے’ حلقے کے لوگ آپ سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور آپ کو ہی وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں’ حلقے کے نوجوان جوق در جوق پی ٹی آئی کا حصہ بن رہے ہیں اور ان کا جوش و خروش عروج پر ہے’ انہوں نے کہا کہ آئندہ نسلوں کو غلامی سے بچانے کیلئے عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ، موجودہ حکومت کا ایجنڈا ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی نہیں، امریکی غلامی ہے، آئندہ الیکشن حکمرانوں کے لئے ڈراوناخواب بن جائے گا، ان کے پاس اقتدار کے حصول کے سوا عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا معاشی ایجنڈا ہی نہیں، ہمارا موقف ہے کہ مرکز اورچاروںصوبوں میں ایک ہی دن انتخابات کروائے جائیں’ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سید ریاست شاہ کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ جیسے مخلص کارکن پارٹی کے ماتھے کا جھومر ہیں’ انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت پی ٹی آئی ہی بنائے گی اور اقتدار میں آ کر ہم کارکنوں کو ان کا جائز مقام دیں گے۔ انہوں نے سید ریاست شاہ کو حلقے میں پارٹی کو مضبوط اور منظم کرنے کا ٹاسک بھی سونپ دیا۔
32