37

119 ادویات کی قیمتوں میں 350 اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان ہے ، وزارت صحت اور ڈریپ نے فارما انڈسٹریز کے سامنے گھٹنے ٹیک دیتے ہوئے وفاقی کابینہ کو 119 ادویات کی قیمتوں میں 350 فیصد سے زائد اضافے کی سمری بھجوا دی ہے ۔ وفاقی کابینہ کو منظوری کے لئے بھیجی جانے والی سمری میں 119 ادویات کو شامل کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ٹائی فیم انجکشن کی قیمت میں 368 فیصد تک اضافہ تجویز کیا گیا جس کے بعد انجکشن کی قیمت 687 سے بڑھ کر 3 ہزار 216 روپے ہوجائے گی۔ کلورو کوائن فاسفیٹ کی قیمت 206 فیصد اضافہ کے بعد431 روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 323 روپے ہوجائے گی جبکہ نیلٹراکشن 213 فیصد اضافے کے بعد 665 سے بڑھ کر2 ہزار 084 روپے ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں