66

12ریلوے سٹیشنز کوسکیورٹی فراہم کرنیوالی پولیس چوکی میں صرف 4اہلکار

ساہیانوالہ (نامہ نگار) چک جھمرہ چار پولیس اہلکاروں کیساتھ12ریلوے اسٹیشنز کو سکیورٹی فراہم کرنیوالی انوکھی ریلوے پولیس چوکی سامنے آگئی12ریلوے اسٹیشن کو سکیورٹی فراہم کرنیوالی ریلوے پولیس چوکی چک جھمرہ کی عمارت خستہ حالی کی تصویر پیش کرنے لگی 1938 میں بنائے گئے رولز پر چلنے والی یہ پولیس چوکی محکمہ کی توجہ کی محتاج سروے رپورٹ کے مطابق چک جھمرہ ریلوے اسٹیشن کی عمارت کے بیک سائیڈ پر ریلوے پولیس چوکی کی موجودہ عمارت قیام پاکستان سے پہلے کی تعمیر کی گئی ہے اور اس چوکی میں تعینات عملہ 1938 میں بنائے گئے انگریز قوانین کے ہی مطابق صرف چھ اہلکاروں پر مشتمل ہے جن میں ایک اے ایس آئی،ایک حوالدار اور 4 کانسٹیبل شامل ہیں مگر اب ان میں سے بھی اس چوکی میں صرف 4 اہلکار اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں واضح رہے کہ چک جھمرہ ریلوے پولیس چوکی کے انڈر شاہین آباد،سانگلہ ہل تا فیصل آباد 12 ریلوے اسٹیشنز آتے ہیں ان 12 ریلوے اسٹیشنز کی حفاظت اور ہر طرح کے مخدوش حالات سے نمٹنے کے لیے چوکی میں تعینات وہی چار ملازمین ہی ہیں جبکہ چوکی کی عمارت کے اندر حوالات تک موجود نہیں اسی طرح سرونٹ کوارٹرز کھنڈرات میں تبدیل ہوچکے ہیں واش رومز بلاک ناقابل استعمال ہوچکا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ چک جھمرہ ریلوے پولیس چوکی میں عملے کی کمی دور کرنے کے ساتھ اس چوکی کی خستہ حال عمارت پر بھی توجہ دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں