فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد سمیت 13ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر وتبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تبدیل ہونے والوں میں ڈسٹرکٹ سیشن جج عبدالرحیم کو ملتان سے ضلع فیصل آباد’ ڈسٹرکٹ سیشن جج ظفر اقبال تارڑ کو لاہور سے جھنگ’ ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد عارف حمید شیخ کو وہاڑی سے نارووال’ ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد فیصل احمد کو لاہور سے ننکانہ صاحب’ ڈسٹرکٹ سیشن جج اورنگزیب کو اسلام آباد سے ملتان’ ڈسٹرکٹ سیشن جج عابد رضوان عابد کو قصور سے راولپنڈی’ ڈسٹرکٹ سیشن جج ریحان بشیر کو فیصل آباد سے ضلع قصور’ ڈسٹرکٹ سیشن جج گلزار احمد خالد کو ننکانہ صاحب سے جہلم’ ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد نعیم سلیم کو گوجرانوالہ سے راولپنڈی’ ڈسٹرکٹ سیشن جج زبیر شہزاد کو نارووال سے لاہور’ ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد اکرام کو راولپنڈی سے لاہور’ ڈسٹرکٹ سیشن جج شاہ زیب سعید کو بہاولپور سے لاہور اور ڈسٹرکٹ سیشن جج خالد محمود چیمہ کو راولپنڈی سے لاہور ٹرانسفر کر دیا گیا جو جلد اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لینگے۔
