ممبئی (سپورٹس نیوز) پریتی زنٹا، جو کہ پنجاب کنگز کی شریک مالک ہیں، نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنے ساتھ ویبھاو سوریا و نشی کی تصویر اور ویڈیوز پر سخت ردعمل دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویبھاو، جو کہ راجستھان رائلز کے14سالہ کرکٹر ہیں، کے ساتھ ان کی ملاقات کی تصاویر کچھ دنوں پہلے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، جس میں انہیں ویبھاو کو گلے لگاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔پریتی زنٹا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ان تصاویر کو جعلی خبریں قرار دیا اور کہا کہ وہ اس بات پر حیران ہیں کہ کیسے میڈیا کے چینلز بھی اس جھوٹ کو اس طرح دکھا رہے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا، یہ جعلی تصویریں اور جھوٹی خبریں ہیں، میں بہت حیران ہوں کہ نیوز چینلز ان تصاویر کو جعلی خبروں کے طور پر دکھا رہے ہیں۔ایک اور پوسٹ میں، انہوں نے ایک خبر کا لنک شیئر کیا اور دوبارہ تصدیق کی کہ یہ جعلی خبریں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تصویر مکمل طور پر جعلی ہے۔پریتی زنٹا کے ساتھ ویبھاو کی ملاقات کا ویڈیو راجستھان رائلز کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کیا گیا تھا، جس میں پریتی زنٹا اور ویبھاو کے درمیان مختصر بات چیت دکھائی گئی۔ویڈیو میں پریتی ویبھاو کے ساتھ ہاتھ ملاتی ہیں، مگر گلے لگانے کا کوئی منظر نہیں تھا۔ راجستھان رائلز نے اس ویڈیو کے پس منظر میں گانے کوئی مل گیا کا استعمال کیا تھا۔پریتی زنٹا نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی تصویر مکمل طور پر جعلی تھی اور اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
