40

15 دنوں میں 177 خطرناک اشتہاری گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس کی جانب سے رواں سال جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاون جاری ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی نے سال 2023میں کرائم کنڑول کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیاتفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے رواں سال پہلے پندرہ دنوں میںجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 177خطر ناک اشتہاریوں کو گرفتار کیاغیر قانونی اسلحہ پر125مقدمات کا اندراج اور 109عدد پسٹل،05 عدد رائفلز،7 0عدد بندوقیں،01 عدد کلاشنکوف، 06عدد رپیٹرز اور437 عدد گولیاں برآمد کی گئیں۔جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف161 مقدمات کا اندراج کیا گیاجس میں77.341کلوگرام چرس،12.960کلوگرام افیون اور1623لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔جوا ء مافیا کے خلاف35 مقدمات کا اندراج کرکے 35ملزمان کو گرفتار کیا گیاجبکہ پتنگ بازی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 23مقدمات کا اندراج کر کے25ملزمان کو گرفتار کیا۔سٹی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ قانون کی بالا دستی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھر پور ایکشن لیا جارہا ہے۔مؤثرگشت،ایلیٹ اور ڈولفن فورس کے آپریشنزکے لیے نئی حکمت عملی سمیت تھانہ،سرکل اور ٹاؤن کی سطح پر مانیٹرنگ اورکرائم کنٹرول کے لیے دیگر اقدامات کا تسلسل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں