ڈجکوٹ(نامہ نگار)17سالہ مزدور ٹاور سے گر کر جاں بحق ہو گیا ، بتایا جاتا ہے کہ ڈ جکوٹ کے نواحی گائوں چکنمبر264 ر۔ب برکت والی ناگ کا رہائشی 17 سالہ اظہر ٹاور لگانے والی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اور گزشتہ روز جھنگ کے قریبدریائے چناب میں ٹاور کی تنصیب جاری تھی کہ دوران مزدوری سلپ ہو کر بلند ٹاور سے دریا میں گرگیا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
29