لاہور (شوبز نیوز)معروف اداکار دانش تیمور نے کہا کہ وہ ناقدین کی باتوں پر توجہ نہیں دیتے۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران میزبان نے دانش تیمور سے سوال کیا کہ وہ اپنی اداکاری پر تنقید کو کیسے دیکھتے ہیں؟ اس کے جواب میں دانش تیمور نے کہا کہ میں پیچھے مڑ کر ناقدین کی باتوں کی طرف دیکھتا بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں کئی بار یہ بات کہہ چکا ہوں کہ مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون کیا کہہ رہا ہے، وہ لوگ بس ویوز کے لیے ایسا کرتے ہیں اور میرے فینز کو بھی اس سب سے کوئی غرض نہیں۔ دانش تیمور نے کہا میں گزشتہ 18 سال سے اس انڈسٹری کا حصہ ہوں۔
