71

18ہزار سے زائد پاکستانی دنیا بھر کی جیلوں میں قید

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر کی جیلوں میں18ہزار سے زائد پاکستانی شہری قید ہیں، ان میں سے سب سے زیادہ پاکستانی مختلف الزامات پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں قید ہیں۔وزارت خارجہ سے جاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر18ہزار سے زائد پاکستانی شہری دنیا بھر کی جیلوں میں قید ہیں، سب سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب کی جیلوں میں بند ہیں جن کی تعداد 7 ہزار 178 ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی مختلف جیلوں میں 5 ہزار 292، یونان میں 811 اور بھارت میں 692 پاکستانی قید ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں