31

2سگے بھائیوں نے ساتھیوں سے مل کر 7سالہ بچی کو قتل کردیا

جڑانوالہ(نامہ نگار)2 سگے بھائیوں نے ساتھیوں سے ملکر فائرنگ کرکے 7سالہ بچی کو قتل کر دیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود محلہ رضا آباد میں 2سگے بھائیوں دانش اور دانیال نے فائرنگ کرکے 7سالہ بچی نور فاطمہ دختر رمضان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ ورثا کا کہنا ہے کہ الزام علیہان نے انکی بیٹی کو ناحق قتل کیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں