70

2فروری کودھوبی گھاٹ میں مریم نواز کا جلسہ،شیخ اعجازکنونیئرمقرر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)عام انتخابات 2024ء کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں مسلم لیگ(ن)کی مرکزی رہنما مریم نواز 2فروری کوفیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگی،جلسے کے انتظامات کیلئے فیصل آباد کی لیگی قیادت متحرک،رانا ثناء اللہ خان کی زیرصدارت اجلاس میں سٹی صدرمسلم لیگ( ن) فیصل آباد شیخ اعجاز کوپنڈال کمیٹی کا کنونیئرمقررکردیاگیا۔اجلاس میں تمام ٹکٹ ہولڈرز،لیگی عہدیداروں نے بھرپورشرکت کی،جلسے کے انتظامات کیلئے بنائی گئی پنڈال کمیٹی کے دیگراراکین میں حاجی اکرم انصاری،نوازملک،میاں ضیاء الرحمان،میاں عبدالمنان،میاں قاسم فاروق،اعظم مجید گجر،عظمیٰ راجہ،ڈاکٹرنجمہ افضل شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں