20

2ماہ میں 12ہزار گرانفروشوں کو ڈیڑھ کروڑ جرمانہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور میں زیرتربیت 34 ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکا افسران نے کمشنر آفس کا دورہ کیا۔کمشنرسلوت سعید کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ نے زیرتربیت افسران کی ٹیم کا خیر مقدم اور ڈویژن کے تاریخی وجغرافیائی اور صنعتی پہلوئوں سے آگاہ کیا۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصوراحمد خان نیازی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کو لوکل گورنمنٹ،لینڈ ریونیو،شعبہ زراعت کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے ڈویژن کی فصلوں اور کپاس کی ریکارڈ کاشت کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد بارے بریفنگ دی اور بتایا کہ گزشتہ دو ماہ میں 12ہزار 115 گرانفروشوں کو ڈیڑھ کروڑروپے جرمانہ،36 مقدمات،38 دکانیں سیل کرائی گئیں۔ڈویژن میں پرائس کنٹرول کی صورتحال کافی بہتر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں