ڈجکوٹ(نامہ نگار ) کرنٹ لگنے سے نوجوان کی موت واقع ہو گئی ، بتایا جاتا ہے کہ طفیل ٹائون ڈجکوٹ کا رہائشی 28سالہ نوجوان دو بچوں کا باپ وقاص نہانے کے لئے پانی کی موٹر چلانے لگا تو اسے شدید کرنٹ لگا نازک حالت میں اسے ہسپتال لیجایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا اور موت کی وادی میں جا سویا ،نوجوان موت پر علاقہ میں کہرام مچ گیا۔دریں ثنا ۔ڈجکوٹ(نامہ نگار ) محنت کش نے پنکھے سے پھندہ لیکر خود کشی کر لی ، بتایا جاتا ہے کہ ڈجکوٹ کے نواحی گائوں چک نمبر 265ر،ب کے رہائشی 30سالہ زاہد نے مہنگائی سے تنگ آکر خود کشی کر لی۔دریں ثنا ۔ڈجکوٹ(نامہ نگار ) مہنگائی سے عاجز ایک اور محنت کش نے خود کشی کر لی ، بتایا جاتا ہے کہ ڈجکوٹ کے نواحی گائوں لماں پنڈ کے رہائشی 45سالہ محنت کش ڈرائیور بابر چار بچوں کا باپ تھا مہنگائی اور قرض سے رکشہ بھی اونے پونے فروخت کیا لیکن دو وقت کی روٹی کو تنگ ہوگیا اور گزشتہ شب مایوس ہوکر زہریلی گولیاں نگل کر موت کو گلے لگا لیا۔
