102

2مختلف وارداتوں میں 2 موٹرسائیکل چوری

گوجرہ ( نامہ نگار) چوروں نے دو مختلف وارداتوں میں شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا ۔معلوم ہواہے کہ محلہ نیو ماڈل ٹائون کے طلحہ اعوان اپنی موٹر سائیکل نمبر7053ٹی ایس ڈی اپنے گھرکے باہرکھڑی کی ہوئی تھی کہ نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرارہو گئے۔محلہ اشرف کالونی کامحمد دائود رفیق اپنی موٹر سائیکل نمبر1354ٹی ایس کے پر سوار خریداری کیلئے قائد اعظم روڈ پر آیا اورموٹر سائیکل کر کے خریداری میں مصروف ہو گیا واپسی پر دیکھاتو اس کی موٹر سائیکل چوری ہو نا پائی گئی۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں