61

2مسلح افراد کی محنت کش کی اہلیہ سے بداخلاقی

ساہیوال(بیوروچیف) دربار محمودلنگا ہڑ پہ سے دو مسلح افراد محنت کش کی نوجوان بیوی ناصراں بی بی کا اغوا ارو گینگ ریپ مقدمہ درج ملزم گرفتار۔ واقعات کے مطابق قصبہ ہڑ پہ کے محنت کش عالم شیر محنت مزدوری کے لئے کمالیہ گیا ہوا تھا اور اس کی بیوی اپنے بچوں کے ہمراہ گھر پر تھی کہ محمد بشیر ماچھی اور فلک شیر ایک نا معلوم دوست کے ہمراہ اسلحہ سے مسلح ہو کر آگئے اور خاتون کو زبر دستی قتل کی دھمکی دے کر اغوا کر کے کار میں ڈال کر لے گئے اور گینگ ریپ کیا دوسرے روز بچوں کی چیخ و پکار پر پڑوسی خضر حیات نے15پر کال کی اور خاتون ناصراں بی بی کو پولیس نے بر آمد کر لیا اور خاتون کی نشاندہی پر دو ملزموں محمد بشیر ماچھی اور فلک شیر کو گرفتار کر لیا جبکہ تیسرا ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا پولیس ہڑ پہ نے خاتون کے خاوند عالم شیر کی مد عیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں