اسلام آباد(بیوروچیف)ایک عالمی کنسورشیم نے پاکستان میں دو ڈیمز کی تعمیر کیلئے 26ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے جس سے 22ہزار میگاواٹ بجلی اور35ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کے دو ڈیمز10سال میں تعمیر ہونگے ،ان ڈیمز سے بجلی تیار کرنے پر تین روپے فی یو نٹ لا گت آ ئیگی جبکہ ان دو ڈیمز کی پیداواری صلاحیت پاکستان میں موجودہ تمام ڈیمز سے دگنی ہے ۔کارٹزارا ڈیم کی صلاحیت کالا باغ ڈیم سے چھ گنا زیادہ ہے ،کنسورشیم کے مطابق دونوں ڈیمز بلڈ، اون آپریٹکی بنیادپر بنائے جائیں گے جس کے نتیجہ میں حکومت پاکستان کو ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کرنا پڑے گا ۔یہ بات پاکستان میں کہوٹہ کے ایٹمی بجلی گھر کے ڈیزائین کے خالق اور انٹر نیشنل کنسورشیم کے رکن ڈاکٹر محمداقبال واہلہ نے گزشتہ روز بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ ان ڈیمز کی تعمیر سے آبی قلت ختم ہو جائے گیدونوں میں سے ایک ڈیم کی فزیبلیٹی تیار ہے جبکہ دوسرے کارٹزارا ڈیم کی فزیبیلیٹی چھ ماہ سے ایک سال میں مکمل کی جاسکتی ہے ۔دونوں ڈیمز 9 سے 10سا لوں کے عرصہ میں مکمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان نو سے دس سالوں کے دوران پاکستان کو زر مبادلہ کی شکل میں ہر سال تین سے چار ارب ڈالر کا زر مبادلہ بھی حاصل ہو گا جس سے ملکی معیشت کو بڑا سہارا اور ملکی خساروں کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔
43