55

2کروڑبچوں کا سکولوں سے باہر ہونا لمحہ فکریہ ہے

صفدرآباد(نامہ نگار)پاکستان میں 2کروڑ بچوں کا سکولوں سے باہر ہونالمحہ فکریہ ہے،انجمن اساتذہ پاکستان کے سابق کنوینئر ادریس بھٹی نے کہا کہ ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب میں 70 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں جو کہ تشویشناک بات ہے۔پاکستان میں 6 سے16 سال تک کے بچوںکا سکولوں سے باہر ہونا لمحہ فکریہ ہے۔تعلیمی نظام میں خامیاں دور کرنے کے لئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔حکومت بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کے لئے ٹھوس لائحہ عمل اپنائے۔عوام مین تعلیمی شعور اجاگر کیا جائے اور جو لوگ اپنے بچوں کو سکولوں مین نہین بھیجتے انہیں بھاری جرمانہ کیا جائے۔چھوٹے بچوں کو چند ٹکوں کی خاطرکام پر نہ لگایا جائے اور ان سے مشقت نہ لی جائے ۔چائلڈ لیبر قانون پر سختی سے عمل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں