25

2گروپوں کی فائرنگ’ راہگیر بچہ زخمی

گوجرہ ( نا مہ نگار )دو گروپو ں کی فا ئرنگ دس سا لہ را ہگیر بچہ زخمی ہو گیا ۔ مخدوش حالت میںفیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ بیس لا ئین روڈ محلہ سلطا ن پورہ گوجرہ کے قریب دوگروپوں میں آمنے سامنے اندھادھند فائرنگ شروع ہو گئی کہ اس دوران محلہ کے محمد شعبان کادس سالہ بیٹامحمد فیضان ٹیوشن پڑھنے جا رہا کہ جو فائرنگ کی زد میں آگیااور شدید زخمی ہو گیا۔جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد تشویش ناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیاگیاملزمان موقع سے فائرنگ کر تے ہو ئے فرارہو گئے۔اندھادھند فائرنگ سے علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا لوگوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں ۔تھانہ سٹی پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں