ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) درابن ہسپتال کے سامنے دو نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے درابن گرڈ اسٹیشن کا سیکورٹی گارڈ جاں بحق ‘ درابن پولیس نے دوسرے سیکورٹی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن میں گرڈ اسٹیشن درابن کے سیکورٹی گارڈ نور اسلام مروت سکنہ لکی مروت نے 302/34ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اور افسر علی خٹک ولد ازل میر خٹک سکنہ کرک درابن گرڈ اسٹیشن میں سیکورٹی گارڈ ہیں افسر علی خٹک سودا سلف لینے کیلئے اپنے موٹرسائیکل پر گرڈ اسٹیشن سے نکلا اور سول ہسپتال درابن کے سامنے پہنچا تو موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی ‘ جس سے افسر علی خٹک موقع پر جاں بحق ہوگیا ‘ جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ‘ وجہ کے بارے میں میں لاعلم ہوں۔
36