کراچی(بیوروچیف)سال 2023 کے دوران ائیرپورٹس سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ایک ارب 25 کروڑ روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ اور138 کلو سونے کی سمگلنگ ناکام بنائی۔ہیڈ کوارٹرز اے ایس ایف نے ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس کی سالانہ کارکردگی کے اعداد و شمار جاری کردیے ۔اے ایس ایف کی جانب سے بتایا گیا کہ رواں سال ایک ارب 25 کروڑ روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ ناکام بنائی گئی جس میں امریکی ڈالر، یورو، سعودی ریال، آسٹریلین ڈالر، یوکے پاؤنڈ درہم ، ترک لیرا وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اے ایس ایف نے رواں سال 138 کلو سونے کی بھی اسمگلنگ ناکام بنائی گئی۔رپورٹ کے مطابق سال 2023ء کے دوران ملک بھر کے مختلف ایئر پورٹس پر اے ایس ایف نے کارروائیاں کرتے ہوئے 58کلوگرام ہیروئین،18کلوگرام چرس،98 کلو گرام آئس ہیروئن اور 6 لیٹر لیکوئیڈ ہیروئن برآمد کی۔
