ماموں کانجن (نامہ نگار) سیاسی وسماجی شخصیت رائے رمضان مقصود مارتھ نے کہا ہے کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ سال2024کو انسانیت کی فلاح و بہبود اور امن و خوش حالی کا باعث بنائے میری دعا ہے نیا سال مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سال ہو۔ نئے سال کے موقع پر شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ سال 2024 میں پاکستان ماضی کی نسبت زیادہ پرامن،روشن اور مضبوط ہوگا ۔انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کا بھی جائزہ لینا ہو گا۔ہمارا عزم درپیش چیلنجز سے زیادہ بلند ہے،2024 پاکستانی قوم کیلئے روشنی اور امید کی کرن لائے گا۔
