41

23مارچ اسلامیان ہند کی روشن تاریخ کا سنگ میل ہے

فیصل آباد (پ ر)23مارچ 1940 ء کا دن اسلامیان ہند کی ر وشن تاریخ کا سنگ میل ہے اس دن نے مسلمانوں کی منزل کا تعین کردیا اسی دن کو زندہ دلان کے شہر لاہور کے منٹو پارک میں قرار داد پاکستان منظور کی گئی اور اس کے سات سال بعد مملکت خداداد پاکستان معرض وجود میں آگئی ۔ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان صاحبزادہ پیر قاضی محمد فیض رسول رضوی چیئرمین تحریک اہلسنت پاکستان 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940 ء کے جلسے نے مسلمانوں کی منزل قریب کردی اور سات کے بعد پاکستان شہود پر نمردارہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی استحکام پاکستان کیلئے قوم میں وہی جوش وجذبہ پیدا کرنیکی ضرورت ہے اگر ہم قوم میں خلوص اتحاد اور یگانگت پیدا کرنے میں کامیاب ہوگئے تو وہ دن زیادہ دور نہیں جب ہم اپنی منزل کو پالیں گے اور پاکستان دنیا کا ترقی یافتہ خوشحال ملک ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں