33

23مارچ قرار داد پاکستان پیش کئے جانے کے 83سال مکمل

اسلام آباد (بیوروچیف)23مارچ قراردادِ پاکستان پیش کیے جانے کے83سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں ترقی، خوشحالی اور ملک کے مضبوط دفاع کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ یوم پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔یوم پاکستان پرلاہورکے محفوظ شہید گیریژن میں اکیس توپوں کی سلامی کے ساتھ دن کا آغاز ہوا،فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔تقریب کا آغازقرآن پاک کی تلاوت سے ہوا،پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے نعرہ تکبیر بلند کیا اور21 توپوں کی سلامی دی ۔جوانوں اورافسران کی جانب سے ملک کی سلامتی اور سر بلندی کے لیے دعائیں کی گئیں.ادھریومِ پاکستان کے موقع پرلاہورمیں مزارِاقبال پر گارڈزکی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔مزارِاقبال پرپاک فضائیہ کے چاک چوبند دستے نے حفاظتی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی تھے۔ اس سے قبل مزارِ اقبال پر ستلج رینجرزکے چاق وچوبند دستے حفاظتی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے تھے۔واضح رہے کہ یومِ پاکستان آج ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، آج سے تراسی سال پہلے قوم نے اپنے آپ سے جو وعدہ کیا تھا، آج اس کی تجدید کا دن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں