فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں ڈاکو بے لگام،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہ 105مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کے زیورات ، نقدی ،قیمتی سامان،مویشی اورموبائل فونز چھین کر لے گئے،درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کردیاگیا۔بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار،پولیس شہربھرکی ناکہ بندیوں کے باوجودسماج دشمن عناصرکوپکڑنے میں ناکام ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ روڈ ٹالی چوک کے قریب حبیب حسن سے موٹرسائیکل، نقدی فون،کوکیانوالہ روڈ پر مقبول سے 30ہزار روپے،کلیم شہید کالونی کے قمرشہزادسے 40ہزار ،فون،گھونہ کے قریب ہارون سے موٹرسائیکل نقدی،فون،جوڈیشل کالونی کے قریب کاشف سے موٹرسائیکل،نقدی،فون،حسن چوک کے قریب نبیل سے 56ہزارروپے ،فون،نشاط آباد کے جنید سے 27ہزارروپے ، فون،جی ایم ویلی کے قریب عثمان سے بیس ہزار روپے چھین لئے گئے
