13

27ویں ترمیم کی جزوی منظوری کا امکان

اسلام آباد (عظیم صدیقی) 27 ویں آئینی ترمیم مکمل نہیں’ جزوی منظور ہو سکتی ہے حکمران اتحاد آرٹیکل 243 پر متفق ہے جس میں آرمی چیف کو چیف آف آرمڈ فورسز کا نیا عہدیدار قرار دیا جا سکتا ہے دو تین دیگر غیر اہم شقیں بھی منظور کی جا سکتی ہیں لیکن صوبوں کے مالی اختیارات ختم کرنے یا ان میں مالی کٹوتی کرنا جیسی شق کو منظور کرانا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ حکومت اور ”اُن” کی کوشش اور خواہش ہے کہ ترمیم اگلے دو چار روز میں منظور ہو اس کے علاوہ ”آئینی عدالت” کا قیام جیسی شق بھی رواں ماہ کی 14تاریخ تک منظور کرانا ازحد اہم ہے۔ جسٹس امین الدین مجوزہ آئینی عدالت کے چیف ہوں گے۔ شاہراہ دستور پر وفاقی شرعی عدالت میں یہ نئی عدالت قائم ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں