45

3تھانیداروں کو پہلی بار SHO شپ مل گئی ‘ 3 لائن حاضر ‘ 5 ادھر ادھر

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد سید خالد محمود ہمدانی کے احکامات پر 11تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے’ 3تھانیداروں کو پہلی مرتبہ ایس ایچ او شپ مل گئی جبکہ جرائم پر قابو نہ پانے والے 3 ایس ایچ اوز لائن حاضر کر دیئے گئے۔ فیصل آباد کی تاریخ میں دوسری خاتون پولیس آفیسر کو شہر کے مرکزی پولیس اسٹیشن کوتوالی کی ایس ایچ او لگا دیا گیا۔ سب انسپکٹر ثناء نذیر کو پہلی مرتبہ ایس ایچ او شپ ملی ہے اور انہیں ماڈرن پولیسنگ کا نظام متعارف کروانے کے لئے فیلڈ پوسٹنگ دی گئی ہے۔ قبل ازیں سب انسپکٹر فرح بتول کو تھانہ ریل بازار کے ایس ایچ او لگایا گیا تھا مگر وہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکیں اس لئے انہیں ہٹا دیا گیا تھا۔علاوہ ازیں انسپکٹر عاصم میس کو ایس ایچ او تھانہ ستیانہ سے تبدیل کرکے ایس ایچ او غلام محمد آباد’وہاں پر تعینات خواجہ عمران منان کو ایس ایچ او تھانہ ستیانہ’ الیاس بیگ کو تھانہ فیڈمک سے تبدیل کرکے لائن حاضر کر دیا گیا’ تھانہ ساہیانوالہ میں جنرل ڈیوٹی پر مامور سب انسپکٹر جنید افضل کو ایس ایچ او تھانہ فیڈمک اور تھانہ صدر سمندری میں جنرل ڈیوٹی پر مامور نصیر احمد عامر کو ایس ایچ او تھانہ سٹی سمندری لگایا گیا ہے ان دونوں کو پہلی مرتبہ ایس ایچ او شپ ملی ہے۔عرصہ دراز تک زیر عتاب رہنے والے ذیشان خالد رندھاوا کو ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی لگادیا گیا ‘ وہاں پر تعینات معظم اسلم گجر کو ناقص کارکردگی کی بناء پر لائن حاضر کر دیا گیا۔ اسی طرح تھانہ ڈجکوٹ میں تعینات ایس ایچ او عمر سرفراز وڑائچ کو بھی ناقص کارکردگی کی بناء پر لائن حاضر کیا گیا۔ رائے فاروق احمد کو ماموں کانجن سے تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ ڈجکوٹ اور تھانہ کوتوالی میں تعینات سرفراز نواز اولکھ کو تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن تعینات کیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں